18 اکتوبر 2014 - 16:43
ابراہیم جعفری نے شیخ النمر کی سزا رکوانے کی کوشش شروع کردی

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے سعودی عرب کی حکومت کے مخالف عالم دین شیخ باقر نمر کی سزائےموت رکوانے کی کوششیں شروع کرنے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے ہفتے کے دن کہا کہ ان کے ملک نے سعودی عرب کی حکومت کو معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی سزائے موت سے صرف نظر کرنے پر راضی کرنےکی کوشش شروع کردی ہے۔ ابراہیم جعفری نے مزید کہاکہ صدر مملکت فؤاد معصوم اس سلسلے میں عنقریب سعودی عرب جائيں گے۔ واضح رہے کہ آل سعود کی حکومت نے اپنے مخالفین کوکچلنےکے لۓ اور ان سے انتقام لینے کے لۓ معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو پندرہ اکتوبر دو ہزار چودہ کو موت کی سزا سنائي ۔ علاقائي اور عالمی سطح پر آل سعود کے اس عدالتی فیصلے کے خلاف رد عمل کیا گيا ہے۔

.......

/169